Title: Faizan Raza's Awaz-e-Khuda
Title 2: Kisi Mushkil Mein Ghir Jao
Poet / Lyricist: Janab Ali Akbar Abidi
Voice: Faizan Raza
Language: Urdu
............................................................................................
کسی مشکل میں گھر جاؤ
کوئی رستہ نہ گر پاؤ
تو مجھ سے رابطہ کر کے
مجھے دکھ اپنے بتلاؤ
١۔ میں مشکل کو ہٹا دوں گا
نیا رستہ بنا دوں گا
دعا کا سلسلہ رکھنا
جو مانگو گے نوازوں گا
زمانہ کچھ بھی کہتا ہو
تمہیں آواز دیتا ہو
اسے تم ان سنی کرنا
بھلے ناراض ہوتا ہو
جو میرے در پہ آتا ہے
اور اپنا سر جھکاتا ہے
اسے اتنا میں دیتا ہوں
مقدّر خود بناتا ہے
.....................................................................................
٢۔ میری تخلیق ہو خلقت ہو
تمہی ناز قدرت ہو
جہاں کے کارخانے میں
تمہی میعار عظمت ہو
اگر یہ راز سمجھو گے
جو خود کا ناز سمجھو گے
ملا ہے میری جانب سے
تمہیں اعزاز سمجھو گے
تمہارا جو یقیں مجھ پر
ہے وہ رستہ دکھاۓ گا
مقام منزل مقصود تک
تم کو یہ لاۓ گا
یہی فیضان ہے اکبر
خدا کی آیتیں سن کر
کسی کا حال ہو بہتر
یہی انساں کا ہے جوہر
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
شاعر : جناب علی اکبر عابدی
آواز : فیضان رضا
زبان : اردو
Title 2: Kisi Mushkil Mein Ghir Jao
Poet / Lyricist: Janab Ali Akbar Abidi
Voice: Faizan Raza
Language: Urdu
............................................................................................
کسی مشکل میں گھر جاؤ
کوئی رستہ نہ گر پاؤ
تو مجھ سے رابطہ کر کے
مجھے دکھ اپنے بتلاؤ
١۔ میں مشکل کو ہٹا دوں گا
نیا رستہ بنا دوں گا
دعا کا سلسلہ رکھنا
جو مانگو گے نوازوں گا
زمانہ کچھ بھی کہتا ہو
تمہیں آواز دیتا ہو
اسے تم ان سنی کرنا
بھلے ناراض ہوتا ہو
جو میرے در پہ آتا ہے
اور اپنا سر جھکاتا ہے
اسے اتنا میں دیتا ہوں
مقدّر خود بناتا ہے
.....................................................................................
٢۔ میری تخلیق ہو خلقت ہو
تمہی ناز قدرت ہو
جہاں کے کارخانے میں
تمہی میعار عظمت ہو
اگر یہ راز سمجھو گے
جو خود کا ناز سمجھو گے
ملا ہے میری جانب سے
تمہیں اعزاز سمجھو گے
تمہارا جو یقیں مجھ پر
ہے وہ رستہ دکھاۓ گا
مقام منزل مقصود تک
تم کو یہ لاۓ گا
یہی فیضان ہے اکبر
خدا کی آیتیں سن کر
کسی کا حال ہو بہتر
یہی انساں کا ہے جوہر
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
شاعر : جناب علی اکبر عابدی
آواز : فیضان رضا
زبان : اردو
No comments:
Post a Comment